دارالمدینہ ہیڈ آفس میں ادارے کے چانسلر و نگرانِ مجلس محترم سید غلام رسول صاحب زید علمہ سے مختلف میٹینگز اور تربیتی نشستوں کے دوران یہ مقولہ سننے کو ملا

*بچے آنکھوں سے سنتے ہیں*

واللہ اعلم اس مقولے کی اصل کیا ہے مگر یہ جملے میں نے پہلی بار انہیں سے سنے ہیں اور جب سے سنے ہیں اس پر وقتا فوقتا غور بھی کرتے رہا ہوں، بلاشبہ یہ ایک ایسا سنہری ضابطہ ہے جسے مدنظر رکھ کر بچوں کی تربیت کی جائے تو نسل نو میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔

ماں باپ لاکھ باتیں سنالیں، روک ٹوک کا ماحول پیدا کردیں مگر بچہ عام طور پر سنی ہوئی باتوں کا اثر قبول نہیں کرتا جب تک ماں باپ پریکٹیکل ہوکر اس کے سامنے عملی شکل مہیا نہ کریں۔

بچہ ماں باپ کو نماز پڑھتے دیکھے گا تو خود جانماز پر گلاٹیاں مارے گا، باپ کو تسبیح پڑھتا دیکھے گا تو خود تسبیح پکڑ کر گلے میں ڈال لے گا، بچی ماں کو اسکارف باندھتے دیکھے گی تو خود ہی اسکارف کو اپنی زینت تصور کرے گی۔

اسکے برعکس باپ بچے کے سامنے سگریٹ پینے کا عادی ہے تو وہ چھپ کر پینسل یا کاغذ فولڈ کرکے سگریٹ پینے کی کوشش کرے گا، ماں بال کھول کر بن سنور کر باہر گھومنے کی عادی ہے تو بچی اسی طریقے کو قبول کرے گی۔

پھر یہ معاملہ ماں باپ تک ہی محدود نہیں بلکہ بچے کے شب و روز جس ماحول میں گزرتے ہیں اسی کا اثر بچے کی ذہنی و فکری نشو و نما پر مرتب ہوتا ہے۔

میرا ماننا ہے کہ ماں باپ کے بعد بچوں کا سب سے طویل وقت اسکول لائف میں گزرتا ہے، اگر اسکول کا ماحول بے حیائی، دین بیزاری، دینداروں سے نفرت اور فلمی اداکاروں کو آئیڈیل بنانے سے معمور ہو تو صرف ایک بچہ یا بچی ہی خراب نہیں ہوتی بلکہ پوری ایک نسل پر یہ چیز اثر انداز ہوتی ہے۔

الحمد للہ رب العلمین ! امیرِ اہلسنت حفظہ اللہ اور آپکی تحریک دعوتِ اسلامی کا ہم پر ایک اور احسان ہے کہ آپ نے دارالمدینہ کی صورت میں امتِ مسلمہ کی نسلِ نو کو ایک ایسا ماحول مہیا کردیا ہے جہاں بے دینی اور بدمذہبی کے خلاف مکمل دینی و مذہبی، اسلاف بیزاری کے بدلے اسلاف شناسی اور فلمی اداروں کے بجائے صحابہ کرام و بزرگانِ دین کو اپنا آئیڈیل بنانے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ نہ صرف زبانی بلکہ پریکٹلی باپردہ اسلامی بہنیں اور خوش اخلاق اسلامی بھائی بچوں کی تربیت کرتے ہیں جن کا اثر یقینا نسلِ نو میں منتقل ہوتا ہے۔

لہذا *بچے آنکھوں سے سنتے ہیں* کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے گھر پر بھی اسلامی ماحول مہیا کیجئے اور اسکول کی تعلیم کے لئے *دارالمدینہ* کا انتخاب کیجئے۔

پنجاب ریجن میں یکم جنوری 2020 سے داخلوں کا آغاز ہورہا ہے اور سندھ ریجن میں عنقریب آغاز ہوگا۔

اللہ کریم دعوتِ اسلامی کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔

آمین بجاہ الحبیب الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

✍️ابو محمد عارفین القادری

30 دسمبر 2019