🌸 بچوں کو جگانا 🌸

1: بچوں کو جگانے کے لیے ، اُن کے اوپر سے بستر ہر گز نہیں کھینچنا چاہیے ، نہ انھیں بار بار کہنا چاہیے کہ: اٹھو اٹھو ؛ اور نہ اُنھیں کوسنے دینے چاہییں ۔

2: انھیں رات کو جلدی سُلانے کی کوشش کریں اور یہ ذہن دیں کہ: بیٹا! صبح آپ نے جلدی اٹھنا ہے ۔

میں آپ کو جب صبح اٹھاؤں تو پہلی آواز پر ہی اٹھ جانا ۔

بیٹا! آپ نے زندگی بھر کے لیے یہ عادت بنانی ہے کہ پہلی آواز اور الارم کی پہلی ٹون پر بیدار ہو جانا ہے ۔

یہ عادت آپ کو کبھی سُست نہیں پڑنے دے گی ، اور حادثے کی صورت میں آپ کی معاون ثابت ہوگی ۔

3: بچہ جب آپ کی پہلی آواز پر بیدار ہوجائے تو اُسے شاباش دیں اور اس کی تعریف کریں ؛ اگر بیدار نہ ہو تو اُسے جھڑکیں نہیں ، بلکہ اچھے انداز سے اس کا جذبہ بیدار کریں ۔

4: بچے کو جلدی اٹھنے کا عادی بنانے کے لیے ، جلدی سونے کی عادت ڈالیں ۔

وہ صبح جلدی اسی صورت میں بیدار ہوگا جب رات کو جلدی سوئے گا ۔

5: بچوں کو جلدی سُلانے کے لیے ڈرائیں دھمکائیں نہیں ، بلکہ خود جلدی سوجائیں ، بچے بھی سوجائیں گے ۔

اگر آپ موبائل سے لگے رہے تو بچے بروقت نہیں سوئیں گے ۔

6: بچوں کو دیسی غذائیں ( گھی ، مکھن ، چُوری ، حلوہ ، کھجور ، گُڑ کے چاول وغیرہ کھلایا کریں تاکہ انھیں پرسکون نیند آئے اور طاقت ور بنیں ۔

✍لقمان شاہد

1/1/20 ء