49۔ عزیز و اقارب کو جمع کرنے کے لئے

وظیفہ: یَا جَامِعُ

فضیلت: جس شخص کے عزیز واقارب منتشر ہوگئے ہوں وہ چاشت کے وقت غُسل کرکے آسمان کی طرف منہ کرکے دس مرتبہ یہ اسم پڑھے اور ایک انگلی بند کرلے اسی طرح ہر دس مرتبہ پر ایک انگلی بند کرتا جائے آخر میں دونوں ہاتھ منہ پر پھیرے ان شاء اللہ سارے عزیز و اقارب جمع ہوجائیں گے۔