جماعت کے ساتھ رہو

حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ کسی گاؤں یا جنگل میں تین آدمی ہوں اور جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھیں تو ان پر شیطان غالب ہوتا ہے۔ تو تم جماعت کو لازم پکڑو کیوں کہ جو بکری اپنے ریوڑ سے دور رہے اسے بھیڑیا کھا جاتا ہے ۔

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! آج دنیا ہم کو لقمۂ تر سمجھ کر کھانے کے درپئے ہے ۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہرکوئی امام بننا چاہتا ہے ، کسی کو مقتدی بننا پسند ہی نہیں ۔ الگ الگ نماز ادا کرنا ہماری پہچان اور عادت بن چکی ہے۔ جب کہ جنگل یا گائوں میں بھی اگر چند افراد ہوں تو جماعت قائم کرنے کا حکم ہے ۔ یہاں تو افراد ہی افراد ہوتے ہیں پھر بھی اہتمام نہیں کیا جاتا ۔ کاش کہ ہم جماعت کا خیال اور پابندی کا اہتمام کرتے تو آج کوئی ظالم بھیڑیا ہم کو بکری سمجھ کر کھا نہ جاتا ۔ اللہد کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو نماز با جماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔