🏆محبت اک سودا🏆

🌹يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ .

( سورة المائدة. 54 )

🌷اے اہل ایمان ۔ تم میں سے جو بھی مرتد ہو ( ہوتا پھرے، اپنا ہی نقصان کیا ہے ۔ ہمیں تو کچھ فرق نہیں پڑے گا ۔ اسے اس کے اسی بد حال پر چھوڑتے ہوئے ) اللہ ایسی قوم پیدا فرما دے گا

جن کے ساتھ اس ( رب العالمین ) کو محبت ہو گی اور ( جوابا ) وہ

* اس سے محبت رکھتے ہوں گے ۔

* (اپنے ) مؤمنين ( بھائیوں ) کے لیئے ( ذلالت کی حد تک ) نرم مزاج اور کافروں پر خوب غالب ہوں گے ۔

*اللہ کے راستے میں جہاد کریں گے

*اور کسی ملامت گر کی ملامت سے ڈریں گے نہیں ۔

یہ سب اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ۔

اور اللہ وسعت والا ، علم والا ہے ۔

🖍 اس آیت میں ایسے خصائل جمع کر دیئے گئے ہیں جن سب کو یا بقدر امکان میسر کو اختیار کر کے آپ اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ محبت کا سودا کر سکتے ہیں ۔

*{ فقیر کے خیال میں طے شدہ اصل ہے کہ

محبت ملتی ہے محبت کے بدلے میں ،

تو

آئیے ، اپنا احتساب کریں }*

• میرے روز و شب کے معمولات میں کتنے اور کون سے ایسے ہیں جو اللہ کی محبت کا موجب ہیں ؟

•ان معمولات کے نتیجے میں مجھے اپنے رب کی کتنی محبت نصیب ہو رہی ہے ؟

•مجھے اپنے رب کی مزید کتنی محبت کی ضرورت ہے؟

●اور لگے ہاتھوں یہ جائزہ بھی بہت ضروری ہے کہ میرے روزہ مرہ مشاغل میں سے کتنے ایسے ہیں جو میرے رب کی ناراضگی کا باعث ہیں؟

مجھ میں اپنے رب کی ناراضگی برداشت کرنے کی سکت کس قدر ہے ؟

♧اپنے رب کی رضوان کتنی بڑی نعمت ہے اور کیا اس کے بغیر میرا گذارا ہے ؟

🙏یا اللہ ، یا رب العالمین، یا ذا الفضل العظيم ، یا واسع، یا علیم ! یہ فقیر خالد محمود بصد عجز ، ادائگی جمعہ کے بعد یہ برملا اعتراف کرتا ہے کہ تیرے اس فضل و کرم و احسان و انعام کے بغیر نہ اس کا کوئی چارہ و گذارا ہے ، نہ اس کے آباء و اجداد و امھات کا ، نہ اس کے اہل و عیال کا ۔ نہ بہن بھائیوں کا نہ اعزہ و اقارب و احباب کا ۔ ان میں سے ہر ایک تیری نعمت کا فقیر ہے