رحمت کا گھر

نبیٔ کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ نے جنت میں ایک عظیم الشان شہر سجایا ہے ۔ جس کا نام ’’مَدِیْنَۃُ الْخُلْدِ ‘‘ہے ۔ اس میں ایک محل ہے ، جس کا نام ’’قصرِ عظمت‘‘ ہے ۔ اس میں ایک وسیع و عریض مکان ہے ، جسے ’’بیت الرحمہ ‘‘ کہتے ہیں ۔ جس میں ایک ہزار تخت سجائے گئے ہیں ، جن میں چار ہزار حوریں جلوہ افروز ہیں ۔ اس میں ایسی چیزیں بھی پائی جاتی ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کسی کان نے سنا ، اور نہ ہی کسی انسان کے دل و دماغ میں تصور و گمان گزرا ہے ۔ آپ سے عرض کیا گیا :وہ کس خوش نصیب کے لئے ہے ؟ آپنے فرمایا : جو نماز پنج گانہ جماعت کے ساتھ ادا کرتے ہیں ۔ (نزہۃ المجالس )

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! مذکورہ حدیث شریف سے یہ بات سمجھ میں آئی کہ اللہ نماز پنجگانہ با جماعت ادا کرنے والوں کو کتنے انعام واکرام سے نواز تا ہے ۔ ہم کو کو شش کرنی چاہئیے کہ مذکورہ حدیث شریف میں بیان کردہ انعامات کو پانے کے لئے نماز پنجگانہ با جماعت ادا کریں تاکہ اللہ ہم سب کے دامن بھر دے ۔