حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا گیا اس آدمی کے بارے میں جو دن کو روزہ رکھتا ہو،رات کو عبادت کرتا ہو ، لیکن جمعہ اور جماعت میں نہیں ہوتا۔ آپ نے فرمایا : ’’ھُوَ ِفیْ الناَّرِ‘‘ وہ جہنم میں ہے ۔ ( ترمذی شریف)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو !اگر خدا نخواستہ ہم میں سے کوئی بلاعذر شرعی ترک جماعت کا شکار ہے تو چاہئے کہ آج ہی توبہ کرلے ورنہ اپنا ٹھکا نہ جہنم میں بنانے کے لئے تیا ر رہے ۔ اللہ ہم سب کو نماز باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔