یہ خبر انتہائی غم کے ساتھ دی جارہی ہے کہ ادارہ تحقیقات امام احمد رضا، (کراچی) کے سرپرست اعلی – شہزادہ غوث اعظم – حضرت علامہ سید وجاہت رسول قادری رضوی حامدی قبلہ کا وصال ہوگیا ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

حضرت کا تعلق حضرت علامہ سید ہدایت رسول قادری رضوی وارسی لکھنوی علیہ الرحمہ کے خانوادہ سے تھا۔

حضرت کو اکابرین اہل سنت سے نسبت خلافت حاصل تھی جس میں مسعود ملت علامہ پروفیسر مسعود احمد نقشبندی مجددی علیہ الرحمہ، علامہ مولانا فضل الرحمن قادری مدنی علیہ الرحمہ، شرف ملت علامہ مولانا عبد الحکیم شرف قادری رضوی علیہ الرحمہ، حضرت شیخ الاسلام علامہ مولانا سید مدنی اشرفی جیلانی کچھوچھوی قبلہ، تاج الشریعہ علامہ مولانا مفتی اختر رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمہ جیسے اکابرین شامل تھے۔

حضرت نہایت ہی مخلص اور اصاغر نواز تھے، پر موقع پر حوصلہ افزائی فرمایا کرتے تھے، ہمیشہ اپنی دعاؤں سے نوازا کرتے تھے۔ اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن، حیدر آباد دکن نے اپنے علمی سرپرستوں میں ایک سرپرست آج کھو دیا ہے۔

شریک غم:
بشارت علی صدیقی
اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن،
حیدر آباد دکن