آج کل‌جب کئی پیرانِ عُظام عرسوں ، میلوں ، قوالیوں اور مزاروں پر پانی کی طرح پیسہ بہا رہےہیں ؛ دینی ترجیحات نام کی‌کوئی چیز ان کےپیشِ نطر نہیں ۔

ایسے حالات میں پیر محمد الیاس عطار قادری حفظہ اللہ‌ ایسے علما تیار کررہے ہیں ، جو آنے والی نسلیں سنوار دیں گے ۔

حضرت کے تیار کردہ کچھ علما نے:

2008 ء سے لے کر ، 2020 ء تک ، 579 کتابیں شائع کی ہیں ۔

تقریبا دو سال کے عرصے میں: 89 لاکھ ، 74 ہزار ، 694 کتابیں ڈاؤن لوڈ کی ہیں ۔

اور

1کروڑ ، 80 لاکھ سے زیادہ کتابیں فروخت کی ہیں ۔

اللہ‌کریم‌ جملہ‌پیران عظام کو بھی ، اِس کارِ خیر میں اِن کا مُتَّبِع بنائے ۔

مسلک‌اہل‌‌سنت کا فائدہ: قوالیوں ، عُرسوں اور دھمالوں میں نہیں ، دینی علوم کی ترویج واشاعت میں ہے ۔

✍️لقمان شاہد

27-1-20 ء