فیس بک پر Relationship Status اصطلاحات کا تعارف

از: افتخار الحسن رضوی

فیس بک صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنی پروفائل کے about section میں انتہائی خطرناک، مضحکہ خیز اور پریشان کن غلطیوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔ ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ فی زمانہ ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہماری پہچان بن چکے ہیں، آپ لاکھ filters یا privacy کے آپشنز آن کر لیں، پھر بھی آپ لوگوں کی برقی آنکھ سے بچ نہیں سکتے۔ لہٰذا سوشل میڈیا پر اپنی معلومات درست اور سچی رکھیں تاکہ خفت نہ اٹھانی پڑے۔ اس بابت ایک فحش غلطی Relationship Status میں کرتے ہیں۔ مثلاً شادی شدہ ہونے کے باوجود خود کو Married نہیں لکھیں گے بلکہ In a Relation یا پھر in an open relationship وغیرہ لکھ دیں گے، لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ انگریزی زبان کی ان صطلاحات کے معانی کیا ہیں، مفاد عامہ کے لیے فیس بک پر relationship سےمتعلقہ دیے گئے options اور ان اصطلاحات کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے؛

• In a relationship

سب سے پہلا آپشن یہی ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے ایک یا ایک سے زیادہ لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلق رکھنے والا/والی۔

• Engaged

دوسرا آپشن Engaged ہے اور اس کا مطلب ہماری زبان میں “منگنی” ہے۔

• Married

تیسرا آپشن واضح کرتا ہے کہ یہ صارف شادی شدہ ہے۔ اسلامی فقہی اعتبار سے یہ ایک واضح اصطلاح ہے جو confusion سے پاک ہے۔

• In A Civil Union

یہ آپشن صریحا اللہ تعالی کے احکام سے متصادم ہے۔ اس سے مراد ہے قانونی طور پر دو ہم جنس افراد کا ازدواجی حقوق قائم کرنے کی اجازت رکھنا۔

• in a domestic relationship

یہ اصطلاح بتاتی ہے کہ دو افراد آپس میں قانونی طور پر شادی شدہ نہیں ہیں لیکن جسمانی تعلق رکھتے ہیں اور Domestic Life شئیر کرتے ہیں۔ بعض ممالک مثلاً نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور کچھ امریکی ریاستوں میں اسے قانونی حیثیت حاصل ہے۔

• in an open relationship

یہ اصطلاح ظاہر کرتی ہے کہ یہ فرد اپنی بیوی یا شوہر کے علاوہ باہمی رضا مندی سے کسی سے بھی جنسی یا جسمانی تعلق قائم کر سکتا ہے۔

• Its Complicated

یہ اصطلاح بتاتی ہے کہ یہ فرد نہیں جانتا کہ وہ کیا ہے اور کہاں کھڑا ہے، یہ بھی نفسیاتی و ذہنی مریض کی حالت کی عکاس صورت حال ہے، ایسے لوگ عموماً ناکام زندگی گزارتے ہیں۔

• Separated

اس سے مراد یہ ہے کہ فرد شادی شدہ ہے یا جسمانی تعلق رکھتا ہے لیکن فی الوقت اپنی بیوی یا شوہر سے الگ رہتا ہے۔

• Divorced: اس سے مراد طلاق شدہ ہے۔

• Widowed: اس سے مراد ایسی عورت جس کا شوہر مر چکا ہو یا ایسا شوہر جس کی بیوی مر چکی ہو۔

• Single

در حقیقت ہے یہ فیس بک کا سب سے اوپر موجود پہلا آپشن ہے لیکن میں نے جان بوجھ کر اس کو آخر پر رکھا ہے۔ یہ اوباش ظالموں کا طبقہ ہے جو زندگی کے ہر لمحے کو Customize کر کے جینے کی صلاحیت، استعداد اور اختیار رکھتا ہے۔

تو آپ سب احباب سے گزارش ہے کہ فیس بک پر اپنے Relationship Status کو جائز اور واضح طور پر لکھا کریں۔

آخر میں فیس بک پر موجود E-Chors (برقی ڈاکو حضرات) سے گزارش ہے کہ تحریر کاپی کرنا برا عمل نہیں، بس لکھاری کا نام مٹا کر یا اپنے نام کے ساتھ شئیر کرنا بہت گندہ عمل ہے، اور اس وقت تک شدید حیرت ہے ہوتی ہے جب میری تحاریر کسی اور کے نام کے ساتھ مجھےواپس ملتی ہیں۔

سلامت رہیے۔