حدیث نمبر 62

روایت حضرت براء سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عشاء میں”وَالتِّیۡنِ وَالزَّیۡتُوۡنِ”پڑھتے سنا اورآپ سے زیادہ خوش آواز کسی کو نہ سنا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ معلوم ہوا کہ رسو ل اﷲصلی اللہ علیہ وسلم بہت ہی خوش آواز تھے۔ابن عساکر کی روایت میں ہے کہ اﷲ تعالٰی نے کوئی نبی بد شکل یا بد آواز نہ بھیجا۔ہر نبی نہایت خوب صورت اور خوش آواز ہوئے۔بہقیز شریف میں ہے کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نہایت خوش آواز اور اور بلند آواز تھے کہ آپ کی نماز کی تلاوت عورتیں گھروں میں بے تکلف سن لیتی تھیں۔(مرقات)غرض کہ رب تعالٰی نے اپنے محبوب کو ہر انداز محبوبانہ بخشا۔