حدیث نمبر 64

روایت ہے عمرو بن حریث سے کہ انہوں نےنبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو فجر میں”وَالَّیۡلِ اِذَاعَسْعَسَ”پڑھتے سنا ۱؎ (مسلم)

شرح

۱؎ اس سے مراد “اِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ”ہے۔چونکہ یہ الفاظ اس سورت شریف میں آتے ہیں اس لیے ان کلمات سے وہ سورۃ بیان فرمائی،یہ سورت طوال مفصّل سے ہے اس میں انتیس آیات ہیں۔