لڑکیوں کو حقوق العباد کی تعلیم دو
sulemansubhani نے Saturday، 21 March 2020 کو شائع کیا.
لڑکیوں کو حقوق العباد کی تعلیم دو
لڑکیوں کو حقوق العباد کی تعلیم دینی بہت ضروری ہے،اس لئے کہ معاشرہ میں انہیں دوسروں کے ماتحت رکھا گیا ہے،حقوق کی ادائیگی کمزور کو طاقتور بنا سکتی ہے،عورت صنف نازک ہے اس لئے اسے معاشرہ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اور لوگوں کے دل میں جگہ بنانے کے لئے اس کی بہت ضرورت ہے،لڑکی کو اپنی زندگی کے ابتدائی سالوں میں والدین کے یہاں رہنے کاموقع ملتا ہے،شادی کے بعد کی مکمل زندگی اسے غیروں کے ماتحت رہ کر گزارنا ہے،اپنوں میں تھوڑی نرمی بھی ہوتی ہے جبکہ غیروں میں چل کر بسنا بڑا ہی مشکل ہے،اپنا اپنا سمجھ کر بھی نبھا لیتا ہے اور غیر اپنا حسن اخلاق سے ہی بن سکتا ہے اس لئے حقوق کی تعلیم لڑکیوں کے لئے بہت ضروری ہے