حدیث نمبر 59

روایت ہے حضرت جبیر ابن مطعم سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں سورۂ طور پڑھتے سنا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ یعنی مغرب کی دونوں رکعتوں میں پوری سورۃ طور پڑھتے تھے یا طور کی بعض آیات جو کچھ بھی ہو یہ بیان جواز کے لیے ہے ورنہ مغرب میں قصار مفصل کی سورتیں پڑھنا مستحب ہے،سورۂ طور میں ۴۹ آیات ہیں اگر یہ پوری سورت مغرب میں پڑھی جاوے تو بھی وقت تنگ نہیں ہوتا۔