الفصل الثانی

دوسری فصل

حدیث نمبر 72

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز بسم اﷲ الرحمن الرحیم سے شروع کرتے تھے۔(ترمذی)اور وہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کی اسناد قوی نہیں ۱؎

شرح

۱؎ لہذا اس حدیث سے یہ مسئلہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ امام اونچی آواز سے بسم اﷲ پڑھے اور اگر حدیث صحیح ہو تب بھی بسم اﷲ پڑھنے کا ذکر ہے نہ کہ جہر سے پڑھنے کا۔مطلب یہ ہے کہ نماز کی قرأت ایسے شروع کرتے ہیں کہ اولًا آہستہ بسم اﷲ پڑھ لیتے پھر جہر سے الحمد یا مطلب یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ سے پہلے بسم اﷲ پڑھتے برکت کے لیے۔