حدیث نمبر 78

روایت ہے حضرت عبداللہ بن مسعود سے فرماتے ہیں کہ شمار نہیں کرسکتا کہ میں نے کس قدر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کے بعد کی سنتوں اورفجر سے پہلے سنتوں میں “قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ” اور “قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ” پڑھتے سنا ۱؎(ترمذی)اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا مگر انہوں نے بعد مغرب کا ذکر نہ کیا۔

شرح

۱؎ سنتوں میں قرأت آہستہ ہوتی ہے جسے دوسرا نہیں سن سکتا لیکن حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدھ آیت اونچی پڑھ دیتے تاکہ لوگوں کو یہ مسئلہ معلوم ہوجائے۔