لڑکی کا مقصود غیر کی آبادی
sulemansubhani نے Monday، 23 March 2020 کو شائع کیا.
لڑکی کا مقصود غیر کی آبادی
الغرض لڑکیوں کی پیدائش سے ہمارا مقصود یہ کبھی نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے لئے عصائے پیری بنے بلکہ اسکی پرورش اور اسے ادب و تہذیب سے آراستہ کرنے میں مقصود یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے یہاں خوشگوار زندگی پاسکے،یہ ساری باتیں بتا رہی ہیں کہ ان تمام حقیقی رشتوں کے پیچھے ایک عارضی رشتہ اور بھی آنے والا ہے،ایجاب و قبول کے الفاظ سے اسکا آغاز ہونے والا ہے،اس غیر کو اسکا کفیل بنایا جانے والا ہے،غیر اسکے لئے غیر ہی نہ رہ جائے بلکہ وہاس کے لئے اپنوں سے بھی زیادہ خیر خواہ ہو جائے،وہ اسکی کفالت کو بار نہ سمجھے بلکہ اپنی محبوبہ جان کر دل و جان سے نثار ہو جائے، اس منصب کے حصول کے لئے اللہ اور رسول کے فرمان کا سہارا لینا بہت ضروری ہے،تو ہمارے آقا و مولا ﷺ نے شوہر کو اتنا بڑا رتبہ دیا کہ اسکا حق اسکی بیوی پر اسکے والدین سے بڑا ہے،اور جب شوہر کا حق والدین سے بڑا دیا ہے تو اس سے یہ بات بھی معلوم ہوئی وہ اپنی بیوی کو میکہ سے زیادہ پیار اور محبت دے ،اور عورت کو اپنے والدین سے زیادہ اپنے شوہر سے پیار کرے اور اسکی خدمت انجام دے