79۔ دانتوں کے درد کا خاتمہ

وظیفہ : اعلٰحضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ جس کے دانتوں میں درد ہو تو وہ وِتْر کی پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ نصر پڑھے، دوسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ لہب پڑھے اور تیسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص پڑھے اگر اس نے ایسا عمل کیا تو ان شاء اللہ اس کے دانت اتنے مضبوط ہوجائیں گے کہ اگر سو سال بھی زندہ رہا تو گنّا کھائے گا۔