جہنم کے دروازے پر

حضرت ابو اللیث سمرقندی رحمۃ اللہ علیہ نے حضور ا کا یہ قول نقل کیا ہے کہ جو شخص ایک فرض نماز بھی جان بوجھ کر چھوڑ دے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس میں اسکا جانا ضروری ہے۔ (قرۃ العین )

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ غلام ِرسول کا نام جہنم کے دروازے پر! اللہ اکبر، نماز چھوڑنا کتنا بڑا جرم ہے کہ مولیٰ د تارک صلوٰۃ سے کتنا ناراض ہوتا ہے کہ مختلف قسم کے عذاب میں انہیں گرفتار کرتا ہے انہیں میں سے قبر کا عذاب بھی ہے ہم جانتے ہیں کہ چھوٹے سے چھوٹے عذاب کے برداشت کرنے کی قوت ہم میں نہیںپھر کیوں ایسا کام کریں جس کی وجہ سے بڑے سے بڑے عذاب میں گرفتار کئے جائیں۔ لہٰذا آئو عہد کریں کہ انشاء اللہ آج کے بعد ترک صلوٰۃ کے جرم سے پرہیز کریں گے اور پابند صلوٰۃ ہو کر حضورﷺ کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہونچائیں گے۔ اللہد ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔