حدیث نمبر 93

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عتبہ ابن مسعود سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں حٰمٓ دخان پڑھی ۲؎(نسائی،ارسالًا)

شرح

۱؎ آپ حزلی ہیں،مدنی ہیں،عبداﷲ ابن مسعود کے بھتیجے ہیں،عمومًا کوفہ میں رہتے تھے،حوترصلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا مگر زیارت نہ کرسکے اس لیے تابعین میں سے ہیں اور یہ حدیث مرسل ہے کیونکہ اس میں صحابی کا ذکر نہیں۔

۲؎ بعض یا کل،دوسرے معنی زیادہ ظاہر ہیں یعنی حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مغرب میں پوری سورۂ دخان پڑھی کچھ پہلی رکعت میں،کچھ دوسری میں۔