شیطان دور بھاگے

ایک شخص جنگل سے گزر رہا تھا کہ اس کے ساتھ شیطان ہو گیا چنانچہ اس شخص نے نہ تو فجر کی نماز پڑھی، نہ ظہر و عصر کی اور نہ ہی مغرب و عشاء کی، رات کو جب سونے کا وقت ہوا تو شیطان نے اس سے کہا کہ میں تم سے دور ہونا چاہتا ہوں اس نے کہا کیوں ؟ تو شیطان نے کہا اس لئے کہ میںنے صرف ایک سجدہ نہ کیا تھا اور وہ بھی آدم علیہ السلام کو اور تو نے دن بھر میں کئی سجدے خدا ہی کو نہ کئے تو مجھے ڈر لگتا ہے کہ جب ایک سجدہ نہ کرنے کہ وجہ سے تو مجھ پر لعنت کا عذاب بھیج دیا گیا ہے تو تجھ پر اتنے سجدے چھوڑنے سے خدا جانے کیا دردناک عذاب نازل ہو جس میں کہیں میں بھی نہ مارا جائوں۔ (مکاشفۃ القلوب )

میرے پیارے آقاکے پیارے دیوانو! شیطان جیسا مردود جس کے گلے میں لعنت کا طوق ڈالا گیا ہے، اور جسے اللہ د نے رجیم کہا وہ بھی اس بندے سے بھاگتا ہے جو نماز ترک کرتا ہے، جیسا کہ مذکورہ واقعہ سے معلوم ہوا، آپ سوچیں کہ بے نمازی کتنا برا انسان ہوتا ہے، کہ شیطان جیسا مردود بھی اس کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتا، لہذا میرے پیارے آقا ا کے پیارے دیوانو! سجدوں کی تڑپ پیدا کرو، اور نماز میں کوتاہی نہ کرو ورنہ اللہد دونوں جہاں کی تکلیفوں میں گرفتار فرمائے گا، اورکوئی نہیں بچا سکے گا۔ اللہد ہم سب پر کرم کی نظر فرمائے، اور نماز کی کما حقہ ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔