سجدہ میں سبحان ربی الاعلی
sulemansubhani نے Friday، 10 April 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 107
روایت ہےحضرت حذیفہ سے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی آپ رکوع میں”سبحان ربی العظیم”اور سجدہ میں”سبحان ربی الاعلی”کہتے تھے اور رحمت کی آیت پرنہیں پہنچتے مگرٹھہرجاتے اور مانگ لیتے اور عذاب کی آیت پر نہیں پہنچتے مگر ٹھہرتے اور پناہ مانگتے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،دارمی،نسائی)اور ابن ماجہ نے الاعلیٰ تک روایت کی،ترمذی نے فرمایا کہ یہ حسن ہےصحیح ہے۔
شرح
۱؎ یہاں نفل نماز مراد ہے،فرائض میں دوران قرأت ٹھہرنا اور مانگنا مستحب کے خلاف ہے اگرچہ جائزہے اسی لیے مرقات نے فرمایا کہ اگر یہ کَانَ یَقُوْلُ دوام کیلیے ہو تب نفل مراد ہیں اگر اتفاقی واقعہ کا ذکر ہے کہ کبھی کبھی ایساکہہ لیتے تو فرض نماز مراد
ٹیگز:-
نبی کریم , نبی کریم ﷺ , سجدہ , حضرت حذیفہ , رکوع , سبحان ربی العظیم , سبحان ربی الاعلی , حدیث , نماز