بندہ اپنے رب سے زیادہ قریب
sulemansubhani نے Sunday، 12 April 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر120
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بندہ اپنے رب سے زیادہ قریب سجدہ کرتے ہوئے ہوتا ہے تو اس میں دعائیں زیادہ مانگو ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی رب تو ہم سے ہروقت قریب ہے ہم اس سے دور رہتے ہیں،البتہ سجدے کی حالت میں ہمیں اس سے خصوصی قرب نصیب ہوتا ہے لہذا اس قرب کو غنیمت سمجھ کر جو مانگ سکیں مانگ لیں۔اس حدیث میں ان لوگوں کی دلیل ہے جو کہتے ہیں سجدہ قیام سے افصل ہے۔خیال رہے کہ نوافل کے سجدوں میں ہمیشہ دعامانگے،فرائض کے سجدوں میں کبھی کبھی،بعض لوگ سجدے میں گرکر دعائیں مانگتے ہیں یعنی دعا کے لیے سجدہ کرتے ہیں ان کا ماخذ یہ حدیث ہے۔