📣 ادھر ادھر بھاگتے مسلمانو !

اپنے رب کی سنو !

🌹إِن يَنصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۖ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِي يَنصُرُكُم مِّن بَعْدِهِ ۗ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

( سورة آل عمران 160 )

🌷اگر اللہ تمھاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب آنے والا ہو سکتا ہی نہیں ۔ اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑ دے تو کون ہے جو اب تمہاری مدد کر سکے اور اللہ ہی پر چاہئیے کہ مؤمنين توکل کریں ۔

⚘اس آیت مقدسہ میں 3 ارشادات ہیں ۔ تینوں ہی بڑے واضح ہیں ۔

اہل ایمان کی زندگیوں کے ہر طور کے لیئے کافی و وافی سامان ہدایت ہیں ۔ شخصی ، عائلی ، معاشرتی ، معاشی ، قومی ، بین الاقوامی وغیرہا تمام امور ، جملہ ضروریات کے لیئے اصولی رہنمائی اور نوید فتح و کامرانی موجود ہے

💚 فقیر خالد محمود عرض گذار ہے کہ خود غور فرمائیں کہ اس وقت ہم اگر نہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے تو کیا اس کی وجہ ہمارے کریم رب نے پہلے ہی بتا نہیں رکھی ؟

کیا ہم نے اپنے آپ کو ایسا بنا رکھا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ضرور ہی ہماری مدد کرے ؟

نہیں ناں !

  • ہم نے اسے چھوڑا ، نتیجتا اس جل و علا نے ہمیں چھوڑ دیا ، اب ساری دنیا سے مدد مانگ رہے ہیں، مسائل بجائے کم ہونے کے بڑھتے ہی جا رہے ہیں ۔

  • توکل کو ترک کر کے تدابیر کو اتنا مقدم کر دیا ہے کہ غیروں سے کوئی امتیاز ہی باقی نہیں رہا تو ابتلاء کم ہو ہی نہیں رہی ۔ ہو گی اسی وقت جب وہ رحمان و رحیم خود ہی کرم فرمائے گا