اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ارشادفرمایا ـکہ’’ جو شخص ایمان کے ساتھ ثواب کی امید سے روزہ رکھے گاتواس کے اگلے گناہ بخش دئے جائیں گے جو ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے رمضان کی راتوں میں قیام یعنی تراویح پڑھے گا تواس کے اگلے گناہ بخش دئے جائیں گے اورجوایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کرے گااس کے اگلے گناہ بخش دئے جائیں گے‘‘۔ (مسلم شریف)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو !ہمارا پورا وجود گناہوں کے داغ دھبوں سے آلو دہ ہے۔ روزہ ہم سب کو پاک کرنے کے لئے آتا ہے اور اسطرح گناہوں سے پاک کرتا ہے کہ گناہ کا نام و نشان بھی نہیں رہتا۔ اللہ کا کتنااحسان ہے کہ ایک ماہ کے روزوں کے ذریعہ ہمارے اگلے گناہوں کو بخش دیتاہے، تراویح کے ذریعہ ہمارے اگلے گناہوں کو بخش دیتاہے ہمیں چاہئے کہ ہم اخلاص کے ساتھ روزے رکھ کر اپنے رب سے معافی طلب کریں۔ پروردگار ہم سب پر کرم کی نظر فرما ئے اوراپنے فضل سے ہم سب کی بخشش فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔