مرزا علی انجینئر کے شہرہ آفاق جھوٹ (10)

مرزا جہلمی حدیث کا منکر

حدیث حدیث کی رٹ لگانے والوں کی حالت اتنی پتلی ہے کہ جب بھی کوئی حدیث انکی خود ساختہ عمارت سے ٹکراتے ہو تو اس حدیث کا ہی انکار کردیتے ہیں۔مرزا جہلمی کی حالت بھی انھیں لوگوں جیسی ھے۔

چونکہ مرزا جہلمی نورانیت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا منکر ھے اسلئے جب بھی کوئی روایت اسکے اس خود ساختہ نظریے سے ٹکراتی ہو گی تو بغیر کسی دلیل کے اس روایت کا انکار کرنے میں ذرا سی جھجھک بھی محسوس نہیں کرے گا۔ کیونکہ صحابہ اکرام علماء و محدثین و اولیاء عظام پر جھوٹ باندھنا اسکا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ھے۔

مصنف عبدالرزاق میں حدیث موجود ھے

حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ اے جابر اللہ نے سب سے پہلے میرے نور کو پیدا کیا۔

اب اس روایت کے بارے مرزا جہلمی اپنے ایک بیان میں کہتا ھے کہ اسکو بریلویوں نے 15 16 سال پہلے کتاب میں داخل کیا ھے۔۔۔۔۔۔

سب سے پہلے تو مرزا جہلمی کے تمام فالورز کو چیلنج ھے کہ مرزے کے اس دعوے پر دلیل قائم کریں اگر دلیل قائم نا کرسکیں اور ہرگز نہیں کرسکیں گے تو مان لیں کہ مرزا جہلمی بہت بڑا کذاب ھے

جبکہ ہم نے دلائل کے ساتھ اس بات کو ثابت کردیا کہ کئی سو سال قبل جید علماء نے اس روایت کو اپنی کتب میں ذکر کیا

جن میں ملا علی قاری، امام قسطلانی، امام ابن حجر ہیثمی، امام عبدالغنی بابلسی سرفہرست ہیں۔

احمد رضا رضوی

MirzaMunkireHadees