آدمی کا دماغ کب خراب ہوتا ہے

دنیا میں وہ آدمی اپنا دماغی توازن کھو دیتا ہے اور جنون کی دہلیز پر جا پہنچتا ہے جو گھر کے سکون سے بھی محروم ہو جاتا ہے،اس لئے کہ ہر طرف سے ہارا انسان اپنے گھر کے سکون کا متمنی ہوتا ہے،اور اس سے مایوس کہیں کا نہیں رہتا ہے

میں بہت سارے نوجوانوں اور ادھیڑ عمر کے لوگوں کو آوارہ اور منشیات کا عادی پایا،انکی آوارگی کے اسباب پر نظر کی گیٔ تو ہمیں دو باتیں جاننے کو ملیں،ایک تو یہ کہ نوجوانوں میں زیادہ تر ایسے تھے جن کے والدین آئے روز لڑتے جھگڑتے رہتے،یہ والدین کی عزت کی وجہ سے کسی کی طرفداری نہ کرتے،اور گھر سے باہر زیادہ تر رہنے کی کوشش کرتے ،آوارہ لوگوں سے ان کی دوستی ہوئی اور عارضی سکون کی تلاش میں منشیات کے عادی ہوگئے اور ان کی زندگیاں تباہ ہو گیئں،کچھ نوجوان اور ادھیڑ عمر کے لوگ وہ ملے جو بیوی کا مناسب رشتہ نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کو جھنم سمجھ کر باہر زیادہ وقت دینے لگے اور ان کی زندگیاں بھی خطرہ میں مبتلا ہو گئیں، بہر حال والدیں کی نااتفاقی ہو یا زوجین کی انبنت اسباب گھر کا نظام غیر مناسب ہونا اور عورت کا اسلامی تعلیم سے ناواقف ہونا یا بے عمل اور پکی دنیا پرست ہونا تھا جسنے کتنے خاندانوں کو جھنم کا گڑھا بنا دیا اس لئے ہمارے آقا نے عورتں کو خاص طور پر نصیحت فرمائی اور صالح عورت کی پہچان بتائی