أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يٰۤـاِبۡرٰهِيۡمُ اَعۡرِضۡ عَنۡ هٰذَا ۚ اِنَّهٗ قَدۡ جَآءَ اَمۡرُ رَبِّكَ‌ ۚ وَاِنَّهُمۡ اٰتِيۡهِمۡ عَذَابٌ غَيۡرُ مَرۡدُوۡدٍ‏ ۞

ترجمہ:

اے ابراہیم اس بات کو چھوڑو، بیشک آپ کے رب کا حکم آچکا ہے بیشک ان پر ایسا عذاب آنے والا ہے جو ٹلنے والا نہیں ہے۔

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اے ابراہیم ! اس بات کو چھوڑو، بیشک آپ کے رب کا حکم آچکا ہے، بیشک ان پر ایسا عذاب آنے والا ہے جو ٹلنے والا نہیں ہے۔ (ھود : ٧٦) 

فرشتوں نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا : اے ابراہیم ! اب اس بحث کو ختم کردیں کیونکہ قوم لوط پر عذاب مقدر ہوچکا ہے اور یہ تقدیر مبرم ہے جو ٹلنے والی نہیں ہے۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 11 هود آیت نمبر 76