ایک لاکھ رمضان کا ثواب

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور شافع یوم النشورنے ارشاد فرمایا :’’جس نے مکہ میں رمضان پایا اور روزہ رکھااور رات میں جتنا ہوسکا قیام کیا (نوافل پڑھے) تواللہ اس کے لئے دوسری جگہ کی بہ نسبت ایک لاکھ رمضان کاثواب لکھے گا اور ہر دن ایک غلام آزاد کرنے کاثواب اور ہر روزجہاد میں گھوڑے پر سوار کردینے کا ثواب اور ہر دن میں حسنہ اور ہررات میں حسنہ لکھے گا ‘‘۔

(بہا ر شریعت)

میرے پیارے آقا کے پیارے دیوانو !مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے ایام گزارنے کی سعادت کا کیا کہنا! یقیناً حرمین طیبین میں روزوںکی کیفیت ہی جدا ہوتی ہے اوراس کی برکتیں بھی بے پناہ ہو تی ہیں۔ اللہ د ہم سب کو ماہ رمضان میں حرمین طیبین کی حاضری نصیب فرمائے۔ اور بار بار دربار رسول اکی حاضری سے بہرہ ور فرمائے۔ اورآخری وقت مدینے میں دو گز زمین عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔