برکات ماہ رمضان

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکر مﷺ نے ارشاد فرما یا ’’جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے اللہ  اپنی مخلوق کی طرف نظر فرماتا ہے اور جب اللہ کسی بندہ کی طرف نظر فرما ئے گاتو اسے کبھی عذاب نہ دیگا اورہر روزدس لاکھ کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے اور جب انتیسویں رات ہو تی تو مہینے بھر میں جتنے آزاد کئے ان کے مجموعے کے برابر اس ایک رات میں آزاد کرتا ہے۔ پھر جب عید الفطر کی رات آتی ہے ملائکہ خوشی کرتے ہیں اوراللہ جل شانہ اپنے نور کی خاص تجلی فرماتا ہے۔ فرشتوں سے فرماتا ہے اے گروہ ملائکہ !اس مزدور کا کیا بدلہ ہے جس نے کام پورا کیا ؟فرشتے عرض گزار ہو تے ہیں اس کو پورااجر دیا جائے۔ اللہ فرماتا ہے میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان سب کو بخش دیا‘‘۔

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو !ماہ رمضان کی کتنی برکتیں ہیں۔ اور اللہ عزوجل کی کتنی عنایتیں ہیں آپ نے سنا۔ اللہ ہم سب کو ماہ رمضان المبارک کے صدقہ وطفیل بخش دے اور ہم سب پر اپنی خاص نظرِ کرم فرما کر عذاب سے بچا لے۔