حدیث نمبر147

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا اس پر اﷲ دس رحمتیں کرے گا ۱؎ (مسلم)

شرح

۱؎ اس حدیث کی تائید قرآن کریم کی اس آیت سے ہوتی ہے “مَنۡ جَآءَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَالِہَا” اسلام میں ایک نیکی کا بدلہ کم از کم دس گناہ ہے۔خیال رہے کہ بندہ اپنی حیثیت کے لائق درود شریف پڑھتا ہے مگر رب تعالٰی اپنی شان کے لائق اس پر رحمتیں اتارتا ہے جو بندے کے خیال و گمان سے وراء ہے۔