جنت کو سنوارا جاتا ہے

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! رمضان المبارک کی کیا عظمت وشان کہ اس کی آمد کیلئے جنت کو سجا یا جاتا ہے اور حوریں مزین وآراستہ ہو کر اپنے اپنے خاوندوں کو پیارے الفاظ سے بلاتی ہیں۔ چنانچہ سیدنا عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آقائے رحمت سراپا رحمت ﷺ نے فرمایا: ’’بیشک جنت ابتدائے سال سے آئندہ سال تک رمضان شریف کے لئے آراستہ کی جاتی ہے۔ فرما یا جب پہلادن آتا ہے تو جنت کے پتوں سے عرش کے نیچے ہوا سفیداور بڑی آنکھوں والی حوروں پہ چلتی ہے تووہ کہتی ہیں کہ اے پروردگار! ہمارے لئے ان کو شوہر بنا جن سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اوران کی آنکھیں ہم سے ٹھنڈی ہوں‘‘۔