رمضان المبارک کی آمد کے فوائد..!!

سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

“جب رمضان المبارک (کا مہینہ) داخل ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں, جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین (زنجیروں کے ساتھ) جکڑ دیے جاتے ہیں۔”

[صحیح بخاری ج 11 ص 426 رقم الحدیث 3277]

صحیح بخاری [ج 7 ص 178 رقم الحدیث 1899] میں “ابواب الجنۃ” کی جگہ “ابواب السماء” کے الفاظ بھی ہیں۔

لیکن شعب الایمان للبیہقی [ج 8 ص 110 رقم الحدیث 3445] میں “ابواب الجنۃ” کی جگہ “ابواب الرحمۃ” کے الفاظ ہیں اور شعب الایمان کی سند میں عبید بن عبدالواحد سے مراد ابو محمد عبید بن عبدالواحد بن شریک البزار ہے جو کہ ثقہ و صدوق راوی ہے۔

[سوالات الحاکم ص 132 رقم 153] [لسان المیزان ج 2 ص 155]

باقی تمام رواۃ معروف و ثقہ ہیں اور اس طرح شعب الایمان کی سند بھی صحیح ہے۔

واللہ اعلم

تمام دوستوں کو رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو۔

عسقلانی غفراللہ لہ

یکم رمضان 1441ھ