مرزا جہلمی کے شہرہ آفاق جھوٹ (16)

مرزا جہلمی کے نزدیک عقیدہ ختم نبوت کا منکر کافر نہیں

مرزا جہلمی کا مشن حقیقی حاملان اسلام کو دائرہ اسلام سے خارج کرنا اور دین دشمن مذاھب (قادیانی، رافضی، خارجی) انکو اسلام میں داخل کرنا ھے۔

مرزا جہلمی خارجیوں کو اپنے جیسا مسلمان سمجھتا ھے اور رافضیوں کے مؤقف کی مکمل تائید کرتا ھے کہ اگر کوئی صحابہؓ کو کافر کہتا ھے تو وہ خود کافر نہیں ہوگا۔

آج کی پوسٹ میں اسکی ختم نبوت سے دشمنی عیاں کی جائے گی۔

مرزا جہلمی اپنے ایک بیان میں کہتا ھے کہ قادیانیوں کو میں کافر اس وجہ سے سمجھتا ہوں کہ انھوں نے ہماری تکفیر کی اگر وہ ہمیں کافر نا کہتے تو میں انھیں مسلمان سمجھتا ہوں۔

یعنی مرزا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ قادیانی ختم نبوت کے منکر ہیں مرزا قادیانی نے نبوت پر ڈاکہ زنی کی خدائی کا دعویٰ کیا انبیائے کرام کی گستاخیاں کی پھر بھی مرزا جہلمی کے نزدیک کافر نہیں مسلم ہیں۔

لیکن کافر تب ہوے جب بات اسکی اپنی ذات پر آئی ۔

کیا مرزا کو اپنی ذات اسلام سے زیادہ عزیز ھے کہ شیاطین اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے میں شب و روز محنت کرتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا فرق تب پڑے گا جب اسکی اپنی ذات پر حرف آئے

اللہ اس شریر کے شر سے محفوظ رکھے آمین

ویڈیوپوسٹ کے آخر میں دیکھیں شکریہ

احمدرضارضوی

MirzaQadiani