مرزا علی انجینئر کے شہرہ آفاق جھوٹ (17)

مرزا قادیانی نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا

امام جلال الدین سیوطی، امام غزالی، امام ابن کثیر سمیت تمام مسالک کے علماء کی اہانت کرنا اور خوارج و روافض و قادیانیت اور بدنام زمانہ غامدی کے باطل نظریات کی تائید کرنا اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مرزا علی انجینئر اسلام کو کیسا رنگ دینا چاہتا ھے۔

حقیقت یہ ھے کہ جاوید احمد غامدی اور مرزا علی انجینئر ایک کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں ۔بند کمرے میں بیٹھ کر مرزا علی انجینئر نے اکثر علماء کرام کو ہدف تنقید بنایا جبکہ اس دوران امت مسلمہ کو غامدی جیسے خطرناک فتنے کا تھا ۔لیکن مجال ھے کہ مرزا علی انجینئر جاوید احمد غامدی کے نظریات کی تردید کی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔!

تردید تو دور کی بات ھے اپنے ایک بیان میں اپنے ماننے والوں کو جاوید احمد غامدی کو سننے کی ترغیب دلا رہا ہے۔

مرزا علی انجینئر غامدی کی مخالفت کر بھی نہیں سکتا کیوں دونوں ایک ہی ادارے کے تنخواہ دار ملازم ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں مرزا قادیانی، اور بدنام زمانہ غامدی سے گٹھ جوڑ کرتے ہوے کہتا ھے کہ اس بات کو غامدی صاحب نے بھی بڑے اچھے طریقے سے بیان کیا ھے کہ یہ بات ہمیں مستند ذرائع سے نہیں ملتی مرزا قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا ہو۔

جونئیر مرزا سینیئر مرزا نے دعویٰ نہیں کیا اس کو ثابت کرکے آپ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جیساکہ میں نے پہلے بیان کیا تھا کہ مرزا علی انجینئر کا مشن حقیقی حاملان اسلام کو اسلام سے خارج کرنا اور دو نمبر لوگوں کو اسلام میں داخل کرنا ھے ۔

اسلئے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کالے کوے کو سفید بھی کہنا پڑے اس سے گریز نہیں کرے گا۔

اس بات کا دعویٰ کرکے کہ مرزا قادیانی نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا کالے کوے کو سفید ثابت کرنے کی سعی لاحاصل کی ھے۔

اب آئیے مرزا قادیانی کی اپنی کتاب روحانی خزائن سے اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ مرزا قادیانی نے نا صرف نبوت کا دعویٰ کیا بلکہ خاتم النبین ہونے کا کبھی دعویٰ کیا ہے۔

چنانچہ مرزا قادیانی رسول ہونے کا دعویٰ کرتے ہوے لکھتا ھے کہ

سچا خدا وہی ھے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔

(دافع البلاء ،روحانی خزائن جلد 18 ص 231)

اسی طرح ایک اور مقام پر خاتم النبین ہونے کا دعویٰ کرتا ھے کہ

اس نبی کا نام پانے کیلئے صرف میں ہی مخصوص ہوا باقی لوگ اسکے مستحق نہیں۔

(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 ص 206)

مندرجہ بالا حوالہ جات سے مرزا جہلمی کا جھوٹ اور مذموم عزائم عیاں ہوچکی۔

نوٹ ۔مرزا جہلمی کی ویڈیوز اور مرزا قادیانی کی کتاب کے اصلی سکیننیچے ملاحظہ فرماءیں  شکریہ

احمد رضا رضوی

MirzaQadiani2MirzaQadiani21MirzaQadiani22