افطار میں جلدی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

احمد وترمذی وابن خزیمہ وابن حبان حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فرما تے ہیں: کہ اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: میرے بندوں میں مجھے زیادہ پیارا وہ ہے جو افطار میں جلدی کرتا ہے۔

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! مذکورہ حدیث شریف کا مطلب یہ ہے کہ بات چیت میں اور دیگر کاموں میں مصروف نہیں رہنا چاہئیے اگر وقت افطار ہوجائے تو فوراً افطار کرلو کہ افطار میں جلدی کرنے والا اللہ کو پیارا ہے۔

اسی طرح ایک اور ارشاد رسول ا ملاحظہ فرمائیں۔

طبرا نی اوسط میں ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا :کہ’’ اللہ  افطار میں جلدی کرنے اور سحری میں دیر کرنے کو پسند فرماتاہے۔ ‘‘