انجینئر محمد علی مرزا کے شہرہ آفاق جھوٹ (19)

فسادی مرزا

بھولے بھالے مسلم سمجھتے ہیں کہ مرز جہلمی اتحاد امت کا داعی ہے جبکہ اسکا ارادہ امت کی شیرازہ بندہ کو مزید بکھیرنا ہے ۔اپنے اس مذموم مشن کی تکمیل کیلئے سب سے کامیاب حربہ جوکہ اسے اپنے بڑے گرو (مرزا قادیانی) سے ورثے میں ملا اسکو خوب احسن طریقے سے استعمال کررہا ہے وہ یہ کہ امت کے اختلافی مسائل کو چھیڑ کر اپنی دوکانداری کو چمکایا جائے ۔

اسکے بہت زیادہ مذموم مشنز میں سے ایک مشن سنی شیعہ کے درمیان منافرت کو پیدا کرنا ھے۔

اپنے ایک بیان میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فتح خیبر والا واقع بیان کرنے کے بعد کہتا ھے کہ یہ واقع مجھ سے قبل کسی سنی نے بیان کیا نا اپنی کتب میں لکھا ھے۔

اب سوال یہ ھے کہ ایسی باتیں کرنے کی ضرورت کیا ھے؟

جب شیعہ سنے گا کہ سنیوں کو تو فتح خیبر والا مشہور و معروف واقع ہی نہیں پتا اور نا ہی سنی مصنفین اسے اپنی کتب میں لکھتے ہیں تو کیا اسکے ذہن میں یہ غلط فہمی پیدا نہیں ہو گہ کی سنی شان علی کو بیان نہیں کرتے ؟

جبکہ سیرتِ نبوی کے تمام تفصیلی کتب اٹھا کر دیکھیں سنی علماء نے بڑی شد و مد کے ساتھ یہ واقع بیان کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت کہ کل جس کے ہاتھ میں میں جھنڈا دوں گا اللہ اسکے ہاتھ پر قلعے کو فتح کرے گا کے مصداق حضرت علی ہیں۔

مرزا جہلمی کے اس لایعنی بیان سے دو باتیں تو واضح ہوگئی اول یہ کہ یہ انتہاء درجے کا جاہل اور مغرور انسان ھے دوم اسکا مقصد اتحاد امت نہیں بلکہ امت میں تفرقہ ڈالنا ھے۔

اللہ اسکے شر سے مسلمانوں کو محفوظ فرمائے آمین

نوٹ. ویڈیو دیکھنے کیلئے پہلا کمنٹ دیکھیں شکریہ

احمدرضارضوی

FatehKhaybar