حدیث نمبر177

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی نماز سے زیادہ پھرنا بائیں طرف اپنے حجرے کی جانب ہوتا ۱؎(شرح سنہ)

شرح

۱؎ یہ حدیث سوائے شرح سنہ کے اورکسی کتاب میں نہیں۔(مرقاۃ)اگر یہ حدیث صحیح ہے تو یہاں اضافی اکثریت مراد نہیں۔مطلب یہ ہے کہ جب حضور کو نماز کے بعد فورًا حجرے میں تشریف لے جانا ہوتا تو ادھر رخ کرکے دعا مانگتے تاکہ جانے میں آسانی ہو۔(ازمرقاۃ)