حدیث نمبر176

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں جانب یوں سلام پھیرتے السلام علیکم ورحمۃ اﷲ حتی کہ آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی دیکھی جاتی تھی اور اپنی بائیں جانب یوں کہ السلام علیکم ورحمۃ اﷲ حتی کہ آپ کے بائیں رخسار کی سفیدی دیکھی جاتی ۱؎ ابوداؤد،ترمذی،نسائی)ترمذی نے یہ ذکر نہ کیا کہ آپ کے رخسار کی سفیدی دیکھی جاتی ابن ماجہ نے عمار ابن یاسر سے روایت کیا۔

شرح

۱؎ یہ حدیث حنفیوں کی دلیل ہے کہ نماز کے سلام میں وَبَرَکَاتُہٗ نہ بڑھائے،بعض شوافع وَبَرَکَاتُہٗبھی کہتے ہیں۔