کہیں روزہ ٹوٹا تو نہیں؟؟؟

مسئلہ : حقہ، سگار، سگریٹ، پان، تمباکو، پینے کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اگر چہ پان یا تمباکو کی پیک تھوک دی ہو۔ کیونکہ اس کے باریک اجزا ء ضرور حلق میں پہونچتے ہیں۔ (بہار شریعت)

مسئلہ : دوسرے کا تھوک نگل لیا یا اپنا ہی تھوک ہاتھ پر لے کر نگل لیا تو روزہ ٹوٹ گیا۔

مسئلہ : عورت کا بوسہ لیا، چھوا، یا مباشرت کی، یا گلے لگایا، اور انزال ہو گیا تو ان حالتوں میں روزہ ٹوٹ گیا۔ (بہار شریعت )

مسئلہ : قصداً منہ بھر قئے کی اور روزہ دار ہو نا یاد ہے تو روزہ ٹوٹ جا ئیگا اور اگر منھ بھر قے نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ ( بہار شریعت )

مسئلہ : سوتے میں پانی پی لیا یا کچھ کھا لیا، یا منھ کھولا تھا پانی کا قطرہ حلق میں چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ( بہار شریعت )