صرف قضا لازم ہے

مسئلہ : یہ گمان تھا کہ ابھی صبح نہیں ہوئی ا س لئے کھا لیا یاپیا یا جما ع کرلیا اوربعد میں معلوم ہو ا کہ صبح ہو چکی تھی تو قضا لازم ہے۔ یعنی ا س روزے کے بدلے بعد رمضان ایک روزہ رکھنا پڑے گا۔ (بہار شریعت)

مسئلہ : مسا فر نے اقامت کی، حیض ونفاس والی عورت پاک ہو گئی، مریض تھا اچھا ہو گیا، کافر تھا مسلمان ہو گیا، مجنون کو ہوش آگیا، نا بالغ تھا بالغ ہو گیا ان سب صورتوں میں جو کچھ دن کا حصہ باقی رہ گیا ہو اسے روزہ کی مثل گزارنا واجب ہے۔

مسئلہ : حیض و نفاس والی عورت صبح صادق کے بعد پاک ہو گئی اگر چہ ضحوۂ کبریٰ سے پیش تر ہو اور روزہ کی نیت کر لی تو آج کا روزہ نہ ہوا نہ فرض نہ نفل اور مریض یا مسافر نے نیت کر لی یا مجنون تھا ہوش میں آکر نیت کر لی تو ان سب کا روزہ ہو گیا۔ (بہار شریعت)

مسئلہ: صبح سے پہلے یا بھول کر جماع میں مشغول تھا، صبح ہوتے ہی یاد آنے پر فورا جدا ہو گیا تو کچھ نہیں۔ اور اسی حالت پر رہا تو قضا واجب، کفارہ نہیں۔ (بہار شریعت)

مسئلہ : میت کے روزے قضا ہو گئے تھے تو اس کا ولی اس کی طرف سے فدیہ ادا کرے یعنی جب کہ وصیت کی اور مال چھوڑا ہو ورنہ ولی پر ضروری نہیں کر دے تو بہتر ہے۔ (بہار شریعت)