خیرخواہ کو نہ بھولو

شیطان نے تمہارے خلاف مردوں کو ورغلایا تھا،تمہیں انکی نظر میں ذلیل اور رسوا کر دیا تھا،لوگ تمہیں ماحول میں قبول کرنے کو تیار نہ تھے زندہ درگور کرنا اسی نے تمہارے لئے سکھایا تھا اور لوگ ایسا کرنے پر تیار بھی ہو گئے تھے اور کرنے بھی لگ گئے تھے،اس قعر ذلت سے تمہیں کسنے نکالا ؟ لوگوں کی نظر میں تمہیں باعزت کسنے بنایا؟ زندہ درگور کرنے کی ھلاکت خیز رسم بد سے تمہیں کسنے محفوظ کیا ؟ اللہ اور رسول (عزوجل و ﷺ) کے علاوہ کو ن ہے؟ پھر جو تمہارے خیرخواہ ہیں انہیں چھوڑ کر بدخواہ شیطان کے رستے کیوں جارہی ہو؟آوٗ اللہ اور رسول کی راہ پر،اور اپنے دین کی مبلغہ بن جاوٗ اور گھروالوں کی اصلاح کے لئے کمر کس لو،یہی اپنوں سے سچی محبت کی پہچان ہے کہ نہ اپنی آخرت خراب کی جائے نہ گھروالوں کی عاقبت بگاڑی جائے،جب اللہ نے جائز محبت کی تمہیں اجازت دی تو اس محبت سے اللہ کی رضا والے مقاصد حاصل کرو