شرح صحیح مسلم از مولانا مفتی غلام رسول سعیدی کے مصنف مولانا مفتی غلام رسول سعیدی ہیں جنہوں نے احادیث کے مجموعہ صحیح مسلم شریف کی شرح لکھی۔ شرح صحیح مسلم شریف، مولف کی شرح بعد میں لکھنے والوں کے لیے تشریح و تحقیق میں معاون ہے۔ آپ کی یہ شرح سات جلدوں پر مشتمل ہے اور ہر ہر جلد ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے

اس شرح صحیح مسلم میں اسلوب یہ ہے کہ آپ جس مسئلہ پر بحث کرتے ہیں تو پہلے قرآن مجید کی آیات سے استدلال کرتے ہیں، پھر احادیث صحیحہ سے استشہاد کرتے ہیں، پھر ائمہ اربعہ کے اقوال ان کے اصل ماخذ سے پیش کرتے ہیں اور اس کے بعد اس پر اٹھنے والے جدید و قدیم اعتراضات کے جواب دیتے ہیں۔

شرح صحیح مسلم شریف دراصل صرف احادیث کے منشا اور اس کے مطالب و مقاصد کے بیان تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں احادیث سے عصری مسائل کو مستنبط کیا گیا ہے اور قدیم مسائل میں ادلہ کے زور سے ترجیح کا مقام حاصل کیا گيا ہے۔ ترجیح مسائل میں مولف نے علما متقدمین اور معاصرین کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے دلائل کی روشنی میں اپنے علم و فکر کا آزادانہ اظہار فرمایا ہے۔ جدید مسائل کو حل کرنے میں لولف نے انتہائی سعی جمیل سے کام لیا ہے

شرح صحیح مسلم

Sharah Sahih Muslim Sharif,

_صحیح_مسلم

_صحیح_مسلم_جلد_1

_صحیح_مسلم_جلد_2

_صحیح_مسلم_جلد_3

_صحیح_مسلم_جلد_4

_صحیح_مسلم_جلد_5

_صحیح_مسلم_جلد_6

_صحیح_مسلم_جلد_7