از قلم مفتی علی اصغر

7 رمضان المبارک 1441بمطابق یکم مئی 2020

📍قادیانی مقررین کے مغالطوں کا جواب📍

پاکستان کا شہری اگر یہ کہے کہ مجھے بھارتی شہری کہا جائے تو ایسے کو یہی کہا جائے گا کہ تم اتنی ہی محبت کرتے ہو تو وہیں چلے جاؤ ایسے ہی قادیانی کا معاملہ ہے اس کا ایڑی چوٹی کا زور اس بات پر ہوتا ہے کہ

ہم مسلمان ہیں

ہم کلمہ پڑھتے ہیں

ہم قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں

کسی مولوی کی کیا اوقات کہ ہم کو مسلمان ہونے سے خارج کرے وغیرہ وغیرہ

👈 مزید اپنی تقریروں میں یہ کہتے ہیں کہ ایمان کا معاملہ اللہ اور بندے کا ہے آئین و قانون کیا چیز ہے کہ اس میں ہمیں غیر مسلم شمار کیا جائے؟

👇

ہم ان سے یہی کہیں گے کہ

🚫تمہارا کلمہ پڑھنا اکارت

🚫 تمہاری نماز پڑھنا ضائع

🚫 تمہارا قبلہ کی طرف منہ کرنا بے فائدہ

🚫 تمہارا قرآن پڑھنا کسی کام نہیں آنے والا

کیوں کہ تم اللہ کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے باغی ہو ‼️

تم جو کچھ کرتے ہو وہ اعمال تو کہلا سکتے ہیں لیکن ایمان کے بغیر کوئی عمل کسی کام کا نہیں ‼️

👈تم نے مرزا غلام احمد کو نبی قرار دے کر خود ہی تو ثابت کیا ہے کہ تم اسلام چھوڑ چکے ہو

👈اسلام تو وہ دین ہے جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کی کوئی گنجائش نہیں

🩸جب تم ایک جھوٹے شخص کو نبی کہتے ہو تو اسلام سے تمہارا کیا رشتہ؟ ⁉️

👈بلا شبہ دین اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان کا معاملہ ہے لیکن اللہ کا نام لے کر جب تم نے جھوٹ کا راستہ اپنایا تو عقل و فراست رکھنے والے انسانوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمہارے مکر اور فریب کو ظاہر کیا جانا ضروری ہے اور لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ تم مسلمان نہیں ہو تمہارا دین الگ ہے تم اسلام چھوڑ چکے ہو ‼️

تم اس جھوٹے شخص کے پیروکار ہو جس نے صرف خود اللہ ہی پر جھوٹ نہیں باندھا بلکہ اللہ پر باندھے گئے جھوٹ کو لوگوں پر مسلط کرنا چاہا

لھذا تمہارا یہ دعوی کہ مرزا اللہ کا نبی ہے یہ تمہارا اللہ پر جھوٹ باندھنا ہے

جب اللہ نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبی بنانا ہی نہیں ہے تو ہم یہ کیسے کہہ دیں کہ تمہارا معاملہ صرف اللہ اور بندوں کا ہے⁉️

کیوں کہ تم بندوں ہی پر اپنی یہ بات مسلط کرنا چاہتے ہو اور ہم مسلمانوں کے دین ‘دین اسلام میں نقب زنی کرنا چاہتے ہو

👈بلکہ تم اپنے جھوٹے دین کو عین اسلام قرار دینا چاہتے ہو اور جھوٹے دین کو اسلام قرار دینا کروڑوں مسلمانوں پر جھوٹ اور کفر کو مسلط کرنا ہے📍 تو یہ معاملہ اللہ اور تمہارا کہاں سے آگیا تم تو اللہ کے بندوں کو اللہ پر جھوٹ باندھنے اور کفر کرنےکی تبلیغ کر رہے ہو📍

👈 تمہارا راستہ تو روکا جانا ضروری ہے

👈تمہاری تو پہچان کروانا ضروری ہے

👈جب ہر شخص مردم شماری میں اپنی پہچان لکھوائے کہ میری قوم یہ ہے اور میرا دین یہ ہے تو تم اپنی پہچان کیوں چھپانا چاہتے ہو⁉️

👈 تم اپنے ساتھ اسلام کا لیبل کیوں لگانے پر ضد کر رہے ہو⁉️

👈صرف اس لئے کہ تمہارے پاس اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لئے نا کوئی آسرا ہے نہ چھتری

📍عافیت اسی میں ہے کہ توبہ کر لو اللہ پر جھوٹ مت باندھو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں غداری مت کرو توبہ کر لو 📍

ورنہ ہمت ہے تو اپنی الگ پہچان بتاؤ جو الگ دین تم نے اپنایا ہے اس کا نام لینے سے نا شرماؤ

پاکستان میں رہتے ہو تو پاکستان کا آئین بھی تسلیم کرو

تم صرف کفر کے مرتکب نہیں بلکہ اپنے جھوٹے دین کو اسلام قرار دینے کے سبب مرتد بھی ہو.