روئے زمین پر جب سے کورونا نامی ایک وبائی مرض کی وبا پھوٹی ہے

تب سے آئے روز نت نی کوئی نا کوئی سازشی تھیوری“ وائرل رہتی ہے

تعجب خیز بات ہے زلزلہ آئے یا طوفان با بارشوں کی کثرت ہو جائے

تو لوگوں کو ہارپ نامی ٹیکنالوی کی سازشی تھیوری میں الجھا دیا جاتا ہے

اور اب ایک وبائی مرض نے سائنس، ٹیکنالوجی کا بت پاش پاش کیا ہے

تو لوگوں کو حیاتیاتی جنگ اور 5G کی سازشی تھیوری میں الجھا دیا گیا ہے

خدا کے بندو! خدا کا خوف کرو! یہ سب کچھ الله الخالق کے حکم سے ہے

اس کے چاہے بغیر ایک تنکا بھی اپنی جگہ سے حرکت نہیں کر سکتا ہے

آفات ارضی و سماوی سازش نہیں، ان کی آڑ میں سازشیں کی جا رہی ہیں

تا کہ بندہ إن سے عبرت پکڑ کر خدا کے حضور سر تسلیم خم نہ کر دے