(4) حدثنا محمد بن اسماعیل ، حدثنا شهاب بن عباد العبدي حدثنا محمد بن الحسن بن ابی یزید الهمداني عن عمرو بن قيس عن عطية عن ابیسعيد قال قال رسول الله صلى الله عليه واله وسلم :.”فضل كلام الله على سائر الكلام كفضل الله على خلقه

قال ابو عيسئ هذا حديث حسن غريب (ترمذی، فضائل القرآن، قم ۲۹۲۶ ص۹۴۵ ii سنن داری ، فضائل القرآن ، رقم ۳۳۹۹)

نقد سند: امام ترمذی نے اس حدیث کوحسن غریب لکھا ہے۔ لیکن امام داری نے اس حدیث کودوسندوں سے ذکر کیا ہے۔ …

(1) اخبرنا اسماعیل بن ابراهيم الترجمانی حدثنا محمد بن الحسن الهمداني عن عمرو بن قيس عن عطية عن ابی سعید الخدري قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :

(ii) سليمان بن حرب، حدثنا حماد بن سلمة، عن أشعث الجدائی، عن شهرين حوشب قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم .

ترجمہ: حضرت ابوسعید رضی الله تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: “

الله تعالی کے کلام کی تمام کلاموں پر فضیلت ایسے ہے جیسے الله تعالی کی فضیلت اپنی مخلوق ہے۔

مسائل ونصائح

☆قرآن مجید تمام کلاموں سے اعلی کلام ہے۔(تحفتہ الحوذی ج ۸ ص ۲۴۴ )

☆تلاوت قرآن پراجر تمام اذکار سے زیادہ ہے۔ (ایضا)

☆تلاوت قرآن کرنے والے کا  اجر بہت زیادہ ہے۔(ایضا)

☆الله تعالی خود اعلی ہے اس کی صفات بھی اعلی ہیں۔

☆ہمیں قرآن مجید کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کرنی چاہیے۔