104۔ شہادت کا رتبہ کیسے ملے

وظیفہ: حضرت معقل بن یسار  سے روایت ہے کہ سرکارِ اعظمﷺ نے فرمایا کہ جو شخص صبح کو تین مرتبہ یہ پڑھے:

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

پھر سورہ حشر کی آخری تین آیتیں ایک مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس پر ستر ہزار فرشتے مقرّر کردیتا ہے جو شام تک اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں اور اگر اس دن اُسے موت آگئی تو شہیدوں میں اُٹھایا جائیگا اور جو شام کو پڑھے تو اس کو بھی یہی درجہ حاصل ہوگا یعنی ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لئے استغفار کرتے رہیں گے اور اگر اس رات میں مرگیا تو شہیدوں میں اُٹھایا جائیگا (مشکوٰۃ)