حدیث نمبر221

روایت ہے حضرت انس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے انس اپنی نگاہ سجدہ گاہ پر رکھو ۱؎

شرح

۱؎ امام طیبی فرماتے ہیں مستحب یہ ہے کہ قیام میں نظر سجدہ گاہ پر ہو،رکوع میں پاؤں کی پشت پر،سجدہ میں ناک کے بانسے پر،التحیات میں گود پر،ہر نماز کا یہی حکم ہے،ہاں حرم شریف میں نمازی قیام میں کعبۃ اﷲ کو دیکھے۔بعض روایات سے معلوم ہوتاہے کہ صحابہ کرام نماز میں حضور علیہ السلام کو دیکھتے تھے جیسا کہ ہم نے پیچھے بارہا بیان کیا ان شاء اﷲ آئندہ بھی عرض کریں گے۔یہاں مشکوۃ شریف میں رواہ کے بعد سفیدی ہے کیونکہ مصنف کو حدیث کا حوالہ نہیں ملا بعد میں رواہ کے بعد والی عبارت ملحق کی گئی۔