(5) حدثنا محمد بن يحي حدثنا اسحاق بن محمد القروی حدثنا اسماعیل بن جعفر عن عمارة بن غزية عن عاصم بن عمر بن قتادة عن محمود بن لبيد عن قتادة بن النعمان أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: . .

اذا احب الله عبدا حماه الدنيا كما يظل احدكم يحمي سقيمه الماء »

قال ابو عيسى هذا حديث حسن غريب ( ترمذی، الطب ، رقم۲۰۳۶ صفحہ ۱۸۵۵- مسند احمد،۲۸/۵ -۴۲۷)

نقد سند : امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن غریب لکھا ہے لیکن امام احمد بن حنبل نے اس حدیث کو دوسندووں سے نقل کیا ہے۔ . .

(۱) حدثنا عبدالله حدثنی ابی ثناابوسعيد ثنا سليمان عن عمرو عن عاصم بن عمر بن قتادة عن محمود بن لبيد ان رسول الله صلى الله عليه وسلم.

(۲) حدثنا عبد الله حدثنی ابی ثنا ابوسليمان انا عبدالعزيز عن عمرو بن ابی عمرو عن عاصم بن قتادة عن محمود بن لبيد ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال 

 

ترجمہ: حضرت قتادہ بن نعمان رضی الله تعالى عن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:.جب الله تعالی کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے اس طرح روکتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے مریض کو پانی سے روکتا ہے۔ .

مسائل و نصائح:

☆.دنیا کے مناسب اور مال ومتاع کی حرص سے بچنا محبت الہی کی علامت ہے۔ (تحفۃ الحوذی ج ۶ ص ۱۸۰) –

☆.الله تعالی نیک بندوں کیلئے دنیا کا حصول مشکل بنادیتا ہے۔ (ایضا)

☆.اللہ تعالی نیک بندوں کو دنیا کی برائیوں سے دور کردیتا ہے۔ (ایضا) .

☆.جیسے مریض کیلئے پانی کا استعال نقصان دہ ہے اسی طرح دنیاوی کاموں میں الجھنا نیک بندوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ (ایضا)

☆.الله تعالی کی رحمت سے بندہ گناہوں سے دور ہو جاتا ہے۔ …

☆.ہمیں آخرت میں نجات حاصل کرنے کیلئے دنیاوی برائیوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔