حدیث نمبر224

روایت ہے حضرت عدی ابن ثابت سے ۱؎ وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی اسے مرفوع کیا فرماتے ہیں کہ نماز میں چھینک،اونگھ،جمائی،حیض،قے اور نکسیر شیطان سے ہیں ۲؎(ترمذی)

شرح

۱؎ تابعی ہیں،انصاری ہیں،کوفی ہیں،ابن حبان اور ابو حاتم نے انہیں ثقہ کہا،بعض محدثین نے کہا ہے کہ یہ غالی شیعہ تھا،شعیوں کی مسجد کا امام تھا انہی کا عالم وقاضی تھا اس کے دادا کا نام دینار ہے جو صحابی تھے۔

۲؎ یعنی یہ وہ چیزیں ہیں کہ جب یہ نماز میں آجائیں تو شیطان ان سے خوش ہوتا ہے کہ میں نے اس کی نماز میں خلل ڈال دیا،ورنہ یہ چیزیں ممنوع ہیں نہیں،قدرتی ہیں بلکہ چھینک تو خدا کی نعمت ہے جب کہ بیماری سے نہ ہو۔